پنجاب ہائی وے پٹرول‘ایک سال میں6537 اشتہاری‘ عدالتی مفرور گرفتار

Jan 04, 2025

 لاہور(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول کی سال 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 31.4 ملین افراد کو چیک کیا جبکہ دورانِ چیکنگ 6537 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 18.8 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 3350 چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 8 لاکھ 69 ہزار اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی جبکہ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 12 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر ایک لاکھ 48 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے اور 678 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔5005 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا جبکہ ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************