سال 2024،سنگین جرائم میں ملوث1 لاکھ 37 ہزار سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار کیے

Jan 04, 2025
پنجاب پولیس نے سال 2024 کے دوران گرفتار کیے جانے والے اشتہاری مجرمان کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں ملوث 01 لاکھ 37 ہزار سے زائد اشتہاری مجرم گرفتارکیے گئے جبکہ سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ممالک مفرور 104 خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق 2024ء میں اے کیٹیگری کے 26 ہزار سے زائد اوربی کیٹیگری کے 01 لاکھ 11 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کئے گئے جبکہ 66 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے۔ اسی طرح اے کیٹیگری کے 6907 اور  بی کیٹیگری کے 59373 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 35 ہزار سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتارکیے گئے جن میں اے کیٹیگری کے 15154 اور بی کیٹیگری کے 20485 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال بھی اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں.
(روز نامہ انصاف)
*************************