پولیس سٹیشن تاندلیانوالہ فیصل آباد حوالات میں بند 03 سگے بھائی قتل، کزن زخمی کرنے کا معاملہ

پولیس سٹیشن تاندلیانوالہ فیصل آباد حوالات میں بند 03 سگے بھائی قتل، کزن زخمی کرنے کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس سٹیشن تاندلیانوالہ فیصل آباد حوالات میں بند 03 سگے بھائیوں کے قتل اور کزن کے زخمی ہونے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد اور سی آئی اے ٹیموں نے فائرنگ میں ملوث 06 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے اور مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا۔ مقتولین عثمان،ناصر اور کزن آصف کو تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے قتل اور دہشتگردی کے مقدمہ میں گرفتار کیاتھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کی دیرینہ دشمنی کی وجہ اورمحفوظ رکھنے کیلئے سٹی کی بجائے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں بند کیا گیاتھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علی الصبح 05/06  نامعلوم ملزمان تھانہ کی عقبی دیوار سے سیڑھی کے ذریعے دیوار پھلانگ کر تھانہ میں داخل ہوئے۔ملزمان کو دیکھتے ہی ڈیوٹی پر موجود تھانہ کے سنتری نے فائرنگ کی جس کے بعد مسلحہ افراد نے سنتری اور حوالات میں موجود ملزمان پر فائرنگ شروع کر دی۔ ملزمان کی حوالات پر اندھا دھند فائرنگ کیوجہ سے سکھیرا برادری کے تین افراد جاں بحق، آصف کو شدید زخمی کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او کامران عادل فوری سینئر افسران اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جانچ پڑتال کیلئے ڈی آئی جی انٹیلیجنس سپیشل برانچ فیصل علی راجا کی سربراہی میں ہائی پروفائل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت اور اے آئی جی کمپلینٹس احسان اللہ چوہان کو انکوائری کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر انکوائری کمیٹی کے ارکان فوری طور پر تاندلیانوالہ فیصل آباد روانہ ہوگئی تھی۔ انکوائری کمیٹی تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر حملے اور سکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر20)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, January 6, 2025