سال 2024ء پنجاب پولیس پروموشنز کا سال رہا

سال 2024ء پنجاب پولیس پروموشنز کا سال رہا
2024ء میں 04 ہزار 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں، ترجمان پنجاب پولیس
۔سال 2024 پنجاب پولیس کا ریکارڈ پروموشنز کا سال رہا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2024ء میں 04 ہزار 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں جبکہ 12 ڈی ایس پیز کو ایس پی، 92 انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں۔ اسی طرح 394 سب انسپکٹرز کو انسپکڑز، 131 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 887 اے ایس آئز کو سب انسپکٹرز، 857 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدوں پر پروموٹ کیا گیا اس کے علاوہ 1730 کانسٹیبلز نے ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی حاصل کی۔ ترجمان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا کہ 19 درجہ چہارم سٹاف، 27 جونیئر کلرکس، 19 سٹینوگرافرز کو بھی ترقیاں دی گئیں۔ اسی طرح 16 سینئر سکیل سٹینو گرافرز، 01 پرائیویٹ سیکرٹری اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی اگلے عہدوں پر پروموٹ کیا گیا جبکہ سپیشل برانچ میں ٹیکنیکل کیڈر سمیت دیگر 73 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ افسران کو اگلے عہدوں کے رینک لگا کر عزت افزائی بھی کی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 02 سال کے دوران تقریبا'' 26 ہزار ریکارڈ محکمانہ پروموشنز دی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پی کیڈٹ سکیم کے تحت 1010 اے ایس آئی، 438 سب انسپکٹر بھی بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال منعقد ہونے والے پروموشن بورڈز کا ایڈوانس شیڈول بھی ترتیب دے دیا گیا ہے اور سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر کی تشکیل سے ملک وقوم کی حفاظت، شہریوں کی خدمت کے لئے فورس کے اعتماد اور کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر19)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, January 6, 2025