آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس
آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آر پی اوز، سی پی اوز اورڈی پی اوز سمیت سینئر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے تھانوں، چینی باشندوں سمیت غیر ملکی شہریوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشت گردوں، شرپسند عناصر کے شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر بڑھتے حملوں کے پیش نظر صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھا دی جائے۔چینی و غیر ملکی شہریوں، ماہرین، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس، رہائش گاہوں اور روٹس کی سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے بارڈر ایریاز پولیس چیک پوسٹوں پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔پولیس سٹیشنز اور حساس دفاتر کے سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔تھانوں کے اطراف نائٹ پٹرولنگ، نفری کی حاضری اور سی سی ٹی وی کیمروں کی چیکنگ یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شر پسند، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ریڈز کے دوران بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔دہشت گردوں، شر پسند و اور جرائم پیشہ عناصر کے ممکنہ حملوں سے محفوظ رہنے کے لئے ٹارگٹ ہارڈننگ کریں۔زیر حراست قیدیوں کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر بھی سکیورٹی ایس او پیز لازمی فالو کریں۔ قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لئے پرانی دشمنی کے کیسز میں انسدادی اقدامات یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔دھند کے موسم میں جرائم کی وارداتوں کے تدارک کے لئے موثر پٹرولنگ اور سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کریں۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشنز، حساس دفاتر اور سی پیک ورکنگ سائٹس سمیت اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہورموجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر18)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, January 6, 2025