برطانوی پولیس اور ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد،
ڈپٹی مینجر سٹریٹجی اینڈ ڈویلپمنٹ گریمی والس (Graeme Wallace) کی قیادت میں 09 رکنی وفد کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈپٹی مینجر سٹریٹجی اینڈ ڈویلپمنٹ گریمی والس (Graeme Wallace) کی قیادت میں برطانوی پولیس اور ہائی کمیشن کے 09 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی میر واعظ نیاز، سینئر پولیسنگ ایڈوائزر ڈیرن کولن ٹامکنز اور بینجمن واٹسن و دیگر وفد میں شامل تھے۔ وفد نے دہشت گردی، شرپسندی اور آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات اور قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں انٹرپول کے ذریعے خطرناک مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریمنلز ریکارڈ شیئرنگ کے امور زیر غور آئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کو دہشت گردی، شدت پسندی کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ ملاقات میں برطانوی پولیس اور پنجاب پولیس کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ وفد نے سنٹرل پولیس آفس کے میوزیم اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور برطانوی وفد کے مابین سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی خرم شکور، اے آئی جی ڈسپلن عمارہ اطہر، اے آئی جی ویلفیئرعمارہ شیرازی، ایس پی اقبال ٹاؤن اور اے ایس پی نولکھا موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر17)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, January 6, 2025