پنجاب پولیس خدمت مراکز، فلیگ شپ پراجیکٹ نے 2024ء میں شہریوں کو ریکارڈ خدمات فراہم کی

پنجاب پولیس خدمت مراکز، فلیگ شپ پراجیکٹ نے 2024ء میں شہریوں کو ریکارڈ خدمات فراہم کی

26 لاکھ سے زائد شہریوں نے  خدمت مراکز سے پولیس سے متعلقہ سروسز حاصل کیں، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس خدمت مراکز، فلیگ شپ پراجیکٹ نے سال 2024ء میں شہریوں کو ریکارڈ خدمات فراہم کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 لاکھ سے زائد شہریوں نے  خدمت مراکز سے پولیس سے متعلقہ سروسز حاصل کیں۔11 لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن اور 07 لاکھ 33 ہزار 388 نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ بنوائے۔ 02 لاکھ 31 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 01 لاکھ 04 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔01 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آرز کی نقول حاصل کیں اور 81 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی درج کروائی۔01 لاکھ 54 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ 4500 شہریوں نے گھروں اور صنعتی و تجارتی اداروں کے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن جبکہ 31 ہزار سے زائد شہریوں نے گاڑیوں کی ویری فیکیشن کروائی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 250 خواتین نے وویمن وائیلنس رپورٹ درج کروائی اور 1812 شہریوں نے نجی اداروں میں ملازمتوں کے حصول کے لیے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ پولیس خدمت مرکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے جس کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں۔ خدمت مراکز سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے اور عملہ 24/7 خدمات فراہم کر رہا ہے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر16)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

****************************

 
Press Release Date: 
Sunday, January 5, 2025