آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے سال 2025 میں بھی پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے سال 2025 میں بھی پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری

آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل اسحاق احمد کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے سال 2025 میں بھی پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل محمد اسحاق کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق نجی ہاؤسنگ سکیم رحیم یار خان میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل محمد اسحاق  نے گذشتہ سال جون میں کراس فائرنگ کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل محمد اسحاق کے لواحقین میں اہلیہ اور 04 بیٹیاں شامل ہیں۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد اسحاق شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل اسحاق احمد  نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ گذشتہ سال 27 پولیس شہدا کی فیملیز کیلئے حکومت پنجاب سے گھروں کی خریداری کیلئے منظوری لی گئ اور 2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کی فیملیز کو 170 پلاٹس فراہم کیے گئے جبکہ پولیس شہدا کے اہلخانہ کو پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 03 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پنجاب پولیس کانسٹیبل اسحاق احمد جیسے 1650 سے زائد بہادر شہداء کی امین فورس ہے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر15)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

 
Press Release Date: 
Sunday, January 5, 2025