سنٹرل پولیس آفس، ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر افسران کے ہمراہ پروموٹ ہونے والے 18 افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر افسران کے ہمراہ پروموٹ ہونے والے 18 افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر افسران نے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سال 2025ء بھی انشاءاللہ پروموشنز اور ویلفیئر کا سال ثابت ہو گا۔ انسپکٹر سے ڈی ایس پی، سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئی کا اگلا بورڈ بھی مارچ میں منعقد ہو گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈی ایس پیز کا آپریشنل و انوسٹی گیشن پولیسنگ میں سپروائزری رول اور فیڈ بیک انتہائی اہم ہے۔ سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، دہشت گردی اور مذہبی منافرت پر قابو پانا پولیس کو درپیش اہم ترین چیلنجز ہیں۔ پنجاب پولیس سرحدی چیک پوسٹوں پر خوارجی دہشت گردوں اور کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے افسران کو ہدایت کی کہ پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں۔ جدید ٹیکنالوجی، ایڈوانس انفارمیشن کا استعمال، بہترین سروس ڈیلیوری اور انصاف کی باآسانی فراہمی یقینی بنائیں۔
بھرتیوں، پروموشنز اور پوسٹنگز میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔ فورس کا شفافیت پر مبنی سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر، ہیومن ریسورس منجمنٹ اینڈ ای فوس سسٹم پر اعتماد بڑھا ہے۔ ریحان ضیاء، سید آفتاب احمد، سید خاور حسین، عبدالمجید، نصیر احمد، اسد محمود، محمد اشرف، علم دین، شاہزیب خان، خرم شہزاد، جاوید اختر، وسیم اسلم، ڈی ایس پی اعجاز احمد، بابر شوکت، عامر اقبال، خالد محمود، عبدالغفار اور محمد زیارت کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشاد، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی، عمران محمود، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز/ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر14)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
