لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف سال 2025ء کی پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کچہ ماچھکہ رحیم یار خان پولیس مقابلہ میں اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں گئیں۔ہلاک ڈاکو سب انسپکٹر رمضان سمیت 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت میر حسن عرف بگا چانڈیہ کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ڈاکو پولیس پر فائرنگ، اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ماچھکہ پولیس نے تنویر اندھڑ گینگ کی علاقے میں بڑی واردات کی خفیہ اطلاع پر سوترکی بچاؤ بند پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو جہنم واصل جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
