لاہور(نامہ نگار)سنٹرل پولیس آفس میں رجسٹرار سنٹرل پولیس آفس ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر افسران نے گراں قدر خدمات پر رجسٹرار سی پی او غلام مصطفٰی کوخراج تحسین پیش کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محکمہ پولیس کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے16 ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز نے ملاقات کی۔انہوںنے محکمہ پولیس کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کا شکریہ ادا کیا۔ریٹائرڈ ڈی ایس پیز میں منور احمد،خالد قریشی، ندیم بٹ، وقار الحق، جواد انور، جاوید اقبال، غلام عباس، غضنفر عباس،فیاض احسان، اللہ نواز، محمد اسلم، محمد اکبر، مسعود مظہر، عقیل عباس، طاہر سکندر اورسعید احمد شامل تھے۔آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ پولیس افسران کے تجربات اور خدمات سے استفادہ کیلئے آٹومیٹڈ سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کے پنشن اور جی پی فنڈ سمیت تمام مسائل فوری حل کئے جائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
