Jan 02, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی سال 2024ء میں پنجاب پولیس کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رہے۔سال 2024ء کے دوران صوبہ بھر میں میرٹ و سنیارٹی کے مطابق5 ہزار سے زائد پروموشنز کی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سال 2024ء میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کیساتھ8 ایم او یوز سائن کئے گئے۔پولیس ملازمین سمیت اہلخانہ کے علاج معالجے پر 28 کروڑ 19 لاکھ روپے بطور میڈیکل فنانشل اسسٹنس خرچ کئے گئے۔پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے 78 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد تعلیمی سکالرشپس کی مد میں فنڈز جاری کئے گئے۔2024ء میں صوبے کے 599 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کیا گیا اور صوبے کے مختلف اضلاع میں 39 سمارٹ پولیس اسٹیشنز کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
