سنٹرل پولیس آفس میں پروموشن بورڈ کا اجلاس،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 26 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی،
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹلائزڈ سسٹم پر ڈی پی سی کا انعقاد کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 26 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی دے گئی۔ پروموشن بورڈ اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون اور محکمہ داخلہ و ریگولیشن ونگ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 26 پولیس افسران کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹلائزڈ سسٹم پر ڈی پی سی کا انعقاد کیا گیا اورہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے تحت اے سی آرز مکمل کی گئی۔آئی جی پنجاب نے ڈیجیٹلائزڈ سسٹم e-FOAS پر انسپکٹرز سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے۔آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباددی اور پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پروموشن بورڈ کا اگلا اجلاس 21 مارچ کو منعقد ہو گا۔انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں انسپکٹر ریحان ضیا، سید آفتاب احمد، سید خاور حسین، عبدالمجید،انسپکٹر نصیر احمد خان، انسپکٹر اسد محمود قریشی،انسپکٹرمحمد اشرف، علم دین، سیدعلی جعفر رضا، مبشر علی انور، عبدالقادر، علی احمد، محمد نوید جاوید،انسپکٹر محمد اکمل عمر، طارق محمود، محمد حسینن حیدر، شاہ زیب خان، خرم شہزاد، جاوید اختر، وسیم اسلم، انسپکٹراعجاز احمد، بابر شوکت، عامر اقبال، خالد محمود، عبدالغفار خان اور محمد زیارت شامل ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر09)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************