پنجاب پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف سال 2025ء کی پہلی بڑی کامیابی،
کچہ ماچھکہ رحیم یار خان پولیس مقابلہ میں اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک، کلاشنکوف سینکڑوں گولیاں برآمد،ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف سال 2025ء کی پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق، کچہ ماچھکہ رحیم یار خان پولیس مقابلہ میں اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں گئیں۔ ہلاک ڈاکو سب انسپکٹر رمضان سمیت 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت میر حسن عرف بگا چانڈیہ کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ڈاکو پولیس پر فائرنگ، اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ماچھکہ پولیس نے تنویر اندھڑ گینگ کی علاقے میں بڑی واردات کی خفیہ اطلاع پر سوترکی بچاؤ بند پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں 01 ڈاکو جہنم واصل جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ ڈاکووں کے حملے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس آپریشن میں ڈی ایس پی بھونگ، سرکل کے تمام ایس ایچ اوز،ایلیٹ ٹیموں سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ پولیس کو بکتر بند گاڑیوں، بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ماچھکہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں امن کا قیام مشن ہے اور کچہ کریمنلز کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر08)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, January 2, 2025