سال 2025ء کا آغاز، پنجاب پولیس میں فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح

سال 2025ء کا آغاز، پنجاب پولیس میں فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت زخمی  پولیس اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری،
سال 2025ء کا آغاز پنجاب پولیس میں فورس کی ویلفیئر سے کیا گیا۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت زخمی  پولیس اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فرائض کی ادائیگی کے دوران  زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 54 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، زخمی کانسٹیبل محمد فیضان کو علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل جمشید اقبال کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے کے فنڈ جاری ہوئے۔ اسی طرح زخمی ہیڈ کانسٹیبل عمیر ارشاد کو علاج معالجے 10 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ زخمی کانسٹیبل محمد سلمان کے طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے جاری ہوئے۔ زخمی کانسٹیبل زاہد حسین کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی سب انسپکٹر محمد بوٹا کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی اے ایس آئی محمد ارشد کو علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل عمران غلام کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر قیادت کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول کیسز دستاویزات کی سکروٹنی کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2025ء میں بھی فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غازی افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی اور بہترین علاج معالجے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر06)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, January 2, 2025