2024، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 66376 ملزم گرفتار

Jan 01, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس نے سال 2024ء کی منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب   کے ''ڈرگ فری پنجاب''  ویژن کے تحت پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز سارا سال جاری رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے انسداد منشیات کارروائیوں کے بارے بتایا کہ سال 2024ء میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر  1 لاکھ 12 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے۔منشیات کے دھندے میں ملوث 66376 ملزمان گرفتار کیے گئے اور 58756 مقدمات درج کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے قبضہ سے 35716 کلوگرام چرس، 473 کلوگرام آئس اور 6979 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔13 لاکھ 97 ہزار لٹر سے زائد شراب اور 1697کلوگرام افیون بھی برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

**************************