سنٹرل پولیس آفس: پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے 16 ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز کی ملاقات،
آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کا شکریہ ادا کیا، ترجمان پنجاب پولیس
سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے16 ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کا شکریہ ادا کیا۔ریٹائرڈ ڈی ایس پیز میں منور احمد،خالد قریشی، ندیم بٹ، وقار الحق، جواد انور، جاوید اقبال، غلام عباس، غضنفر عباس،فیاض احسان، اللہ نواز، محمد اسلم، محمد اکبر، مسعود مظہر، عقیل عباس، طاہر سکندر اورسعید احمد شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ پولیس افسران کے تجربات اور خدمات سے استفادہ کے لئے آٹومیٹڈ سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کے پنشن اور جی پی فنڈ سمیت تمام مسائل فوری حل کئے جائیں۔ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ ریٹائرڈ پولیس افسران لاء اینڈ آرڈر کنٹرول، ٹیکنیکل و انوسٹی گیشن امور میں فورس کو ٹریننگ فراہم کریں۔ریٹائرڈ افسران ٹریننگ اینڈ انوسٹی گیشن امور میں فورس کے لئے بے حد کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دہشت گردی، شدت پسندی پر قابو پانے کے لئے بھی ریٹائرڈ افسران کے تجربات اور تجاویزسے استفادہ حاصل کیا جائے۔ریٹائرڈ افسران نے محکمہ کی جانب سے ہونے والی عزت افزائی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ عبدالکریم، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی فنانس اور اے آئی جی ویلفیئر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر05)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, January 1, 2025