سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات۔
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔سی پی او کی لیڈی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شگفتہ ناز کی رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف کی ہدایت کی۔مرحوم کانسٹیبل محمد وارث کی بیوہ کی گذارہ الاؤنس کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔بہاولپور کے انسپکٹر عبدالغفار کی سنیارٹی سے متعلق درخواست،راولپنڈی کے انسپکٹر محمد اسلم کی ٹرانسفر منسوخی کی درخواست،لاہور کے انسپکٹر ندیم عباس کی کنفرمیشن درخواست اورلاہور کے انسپکٹر خالد محمود کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔کانسٹیبل محمد شہباز کی درخواست پر متعلقہ آفیسر کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر04)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, January 1, 2025