رجسٹرار سنٹرل پولیس آفس ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب

رجسٹرار سنٹرل پولیس آفس  ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سینئر افسران نے گراں قدر خدمات پر رجسٹرار سی پی او غلام مصطفٰی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،
رجسٹرار سنٹرل پولیس آفس  ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر افسران نے گراں قدر خدمات پر رجسٹرار سی پی او غلام مصطفٰی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محکمہ پولیس کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی کے مسلسل فالو اپ سے انتظامی امور بہترین انداز میں انجام پائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی درد دل رکھنے والے انسان ہیں اور عزت آبرو کے ساتھ ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی نے حوصلہ افزائی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی نے کہا کہ خوشی ہے کہ پیشہ ورانہ زندگی کے ہر چیلنج میں اللہ کی رحمت، والدہ کی دعاؤں اور  سینئر کی رہنمائی سے سرخرو رہا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  اور دیگر افسران نے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی کو یادگاری سووینئرز، پھول اور تحائف بھی دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفٰی 34 سالہ سروس میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔ ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی اور اے آئی جیز سمیت سنٹرل پولیس آفس کے سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر03)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, January 1, 2025