آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی نیو ایئر نائٹ پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش
آر پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران سمیت سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ایئر نائٹ پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک افسران سمیت سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے۔ موثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ اور مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے نیو ایئر نائٹ پُر امن گزری۔ حالات مکمل طور پر پرامن رہے،کسی قسم کا کوئی جانی نقصان اور ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ، ٹریفک پولیس اور اے آر ایف سمیت تمام پولیس یونٹس نے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ ہلڑ بازی،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور دیگر سماج دشمن سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر تھیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر قانون شکنی کے مرتکب عناصر کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نیو ایئر نائٹ پر لاہور سمیت صوبہ بھر سے مجموعی طور پر 384 قانون شکن گرفتار کئے گئے اور 367 مقدمات درج ہوئے، ہوائی فائرنگ پر98، ون ویلنگ پر83 اور شراب نوشی پر 203 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ سنیب چیکنگ کے دوران قانون شکنی پر 83 سے زائد موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 80 پسٹل، 04 بندوقیں، 07 رائفل، 03 کلاشنکوف اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ نیو ایئر نائٹ پر 05 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر02)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, January 1, 2025