آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی سال 2024ء میں پنجاب پولیس کے اقدامات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی سال 2024ء میں پنجاب پولیس کے اقدامات
2024ء کے دوران صوبہ بھر میں میرٹ و سنیارٹی کے مطابق 05 ہزار سے زائد پروموشنز کی گئیں، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی سال 2024ء میں پنجاب پولیس کے اقدامات جاری رہے۔سال 2024ء کے دوران صوبہ بھر میں میرٹ و سنیارٹی کے مطابق 05 ہزار سے زائد پروموشنز کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2024ء میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے ساتھ 08 ایم او یوز سائن کیے گئے۔ پولیس ملازمین سمیت اہلخانہ کے علاج معالجے پر 28 کروڑ 19 لاکھ روپے بطور میڈیکل فنانشل اسسٹنس خرچ کئے گئے۔ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے 78 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد تعلیمی سکالرشپس کی مد میں فنڈز جاری کئے گئے۔ 2024ء میں صوبے کے 599 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کیا گیا اور صوبے کے مختلف اضلاع میں 39 سمارٹ پولیس اسٹیشنز کی تعیمر کا عمل شروع کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رحیم یار خان، راجن پور کے کچہ ایریا میں 19 نئی چوکیاں بنانے کی منظوری حاصل کی گئی۔ اسی طرح ڈی جی خان، لیہ، میانوالی اور بھکر میں 30 بارڈر پوسٹس کی تعمیر شروع کروائی گئی۔ کچے کے علاقے میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کے لیے ہاڑد ایریا الاؤنس کی منظوری حاصل کی گئی۔ سپیشل برانچ پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سنٹر، پیپر لیس کمپیوٹرائزڈ  سسٹم رائج کیا گیا اور مری میں سپیشل برانچ کے ضلعی دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ قربان لائنز میں خواتین اہلکاروں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ تھانوں کو ذاتی بلڈنگز میں شفٹ کرنے کے لیے حکومت پنجاب سے 30 پلاٹس کی منظوری لی گئی۔ صوبہ بھر کے پولیس خدمت مراکز پر 26 لاکھ سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز پر 01 کروڑ 91 لاکھ سے زائد شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے۔میثاق سنٹرز پر 85 ہزار سے زائد اقلیتی شہریوں کو سروسز فراہم کی گئیں۔ پولیس افسران و ملازمین کی ویلفیئر پر 02 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کیے گئے جبکہ دوران سروس وفات پانے والے افسران و اہلکاروں کیلئے 02 اب 46 کروڑ  سے زائد مالی امداد گرانٹ کی منظوری اور شہداء کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کے لیے 170 پلاٹس، 03 کروڑ 60 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 241 اہلکاروں کے علاج معالجے پر 08 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر01)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, January 1, 2025