نئے سال کاپہلا مقدمہ تھانہ گرین ٹائون میں درج‘ملزم گرفتار

Jan 01, 2025

لاہور (نامہ نگار)سال نو2025 کا پہلا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔گرین ٹاؤن پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر سرعام اسلحہ لہرانے اور نمائش کر کے خوف ہراس پھیلانے والے ملزم محبوب احمد کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف رات 12 بجکر ایک منٹ پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************