سال 2024ء: پنجاب پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی رپورٹ

سال 2024ء: پنجاب پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی رپورٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ''ڈرگ فری پنجاب''  ویژن کے تحت پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز سارا سال جاری رہے، ترجمان پنجاب پولیس
سال 2024ء میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 01 لاکھ 12 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس نے سال 2024ء کی منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ''ڈرگ فری پنجاب''  ویژن کے تحت پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز سارا سال جاری رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے انسداد منشیات کاروائیوں کے بارے بتایا کہ سال 2024ء میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 01 لاکھ 12 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے۔منشیات کے دھندے میں ملوث 66376 ملزمان گرفتار کیے گئے اور 58756 مقدمات درج کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے قبضہ سے 35716 کلوگرام چرس، 473 کلوگرام آئس اور 6979 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔13 لاکھ 97 ہزار لٹر سے زائد شراب اور 1697کلوگرام افیون بھی برآمد کی گئی۔صوبائی دارالحکومت میں 10400 منشیات فروش گرفتارجبکہ 10 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے جبکہ پولیس نے نشے کے عادی 1283 افراد کو علاج معالجے کیلئے بحالی مراکز میں داخل کروایا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز اگلے سال بھی زور و شور سے جاری رکھے جائیں گے اور منشیات کی آن لائن سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید بڑھایا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1298)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, December 31, 2024