سال 2024 کا اختتام، پنجاب پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں، سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
سال 2024 میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 6904 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
کریمنل گینگز کے 17 ہزار 198 مجرمان گرفتار، 05 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس نے سال 2024کے اختتام پر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں سے متعلق سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2024 میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 6904 گینگز کا خاتمہ اور کریمنل گینگز کے 17 ہزار 198 مجرمان گرفتار کر کے 05 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا۔مال مسروقہ میں 1890 گاڑیاں، 29181 موٹر سائیکلیں اور 2898 تولے سونا شامل ہے۔11788 موبائل فونز اور6122 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے ہیں۔مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 07 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔ قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث 279 اورڈکیتی ود مرڈر میں ملوث 303 مجرمان گرفتارکیے گئے۔سال 2024 میں اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں ملوث 1496 مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔بچوں سمیت اغوا برائے تاوان میں ملوث 1436 مجرمان گرفتار کیے گئے۔گرفتار مجرمان کے قبضہ سے 43048 پسٹل، 3273 رائفلز اور 824 ریوالور برآمد کیے گئے۔3733 بندوقیں، 1789 کلاشنکوف، 3لاکھ 21 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوں بھی برآمدکیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور انھوں نے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔ڈکیتی، قتل اور اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کے خلاف آئندہ بھی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1297)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, December 31, 2024