میں 2024 ، ایمر جنسی ہیلپ لائن 15 کی کرائم کی کالز میں کمی

Jan 01, 2025

:پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سال 2024ء کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی کرائم کی کالز میں واضح کمی ہوئی۔ 2024؁ء میں ہیلپ لائن 15 پر کرائم برخلاف پراپرٹی بارے موصولہ کالز میں گذشتہ سال کی نسبت مجموعی طورپر 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رابری کی 15 کی کالز میں جنوری سے دسمبر 2024؁ء کے درمیان گذشتہ سال کی نسبت 14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں کی 15 کی کالز میں گذشتہ سال کی نسبت 19 فیصد کمی دیکھی گئی۔کاریں چوری کی وارداتوں میں 23 فیصد اور موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں اسی عرصہ میں 19فیصد کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ دیگر وہیکلز چھیننے کی وارداتوں کی 15 کی کالز میں گذشتہ سال کی نسبت 21 فیصد کمی واقع ہوئی۔ موٹر سائیکلز اور گاڑیاں چھیننے کی 15 کی کالز میں 14 فیصدجبکہ کاریں چھیننے کی کالز میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔سال 2024ء کے ڈکیتی کے رجسٹرڈ کیسز میں گذشتہ سال کی نسبت 25 فیصد اور رابری کے رجسٹرڈ کیسز میں 09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔گاڑیاں اور موٹر سائیکلز چھیننے کے رجسٹرڈ کیسز میں 03 فیصد جبکہ چوری کے رجسٹرڈ کیسز میں 13 فیصد کمی ہوئی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************