پروموشن بورڈ کا اجلاس، سپیشل برانچ کے 73 ملازمین کی ترقی

Dec 31, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت رواں سال کا آخری پروموشن بورڈ سپیشل برانچ میں منعقد ہوا جس میں سپیشل برانچ کے 73 ملازمین کو اگلے رینک میں پروموشن دے دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں سپیشل برانچ کے 76 ملازمین کے کیسز اگلے عہدوں پر ترقی کے لئے زیر غور آئے۔پروموشن حاصل کرنے والوں میں گریڈ 01 سے 16 تک کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔ ایسپلوزو ڈیٹیکشن سیکشن، سرویلنس سیکشن، کینین سیکشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکشن کے افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی  ٹیکنیکل افسران کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سپروائزرکو ٹیکنیکل افسر، اسسٹنٹ سپروائزر کو سپروائزر، سینئر آپریٹر کو اسسٹنٹ سپروائزر، آپریٹر کو سینئر آپریٹراورکینین ہینڈلر کو سینئر کینین ہینڈلر کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں 10 سپروائزر، 14 اسسٹنٹ سپروائزر، 15 سینئر آپریٹرز، 10 آپریٹرز، 14 کینین ہینڈلرز، 01 نیٹ ورک سپروائزر اور 09 ڈیٹا انٹری آپریٹرز شامل ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

************************