Dec 31, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس پنشن کمیٹی کا اجلاس سنٹر ل پولیس آفس میں منعقدہوا جس کی صدارت اے آئی جی فنانس ایس ایس پی ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ نے کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ اجلاس میں پنجاب پولیس کے تمام یونٹس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور اجلاس میں پولیس ملازمین کے زیر التوا پنشن کیسز زیرغور آئے۔ پولیس ملازمین کے پنشن کے 336 کیسز مکمل اور مزید کارروائی کے لئے اے جی آفس بجھوانے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ زیر التوا پنشن کیسز میں اعتراضات دور کرکے جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے 03 ماہ قبل پنشن کیسز کی تیاری کا عمل شروع کیا جائے۔اس موقع پر اے آئی جی فنانس ایس ایس پی ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ نے بتایا کہ اب تک 80 فیصد زیر التواء پنشن کیسز مکمل کئے جا چکے ہیں۔
(روز نامہ ایکسپریس)
**********************
