ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب سے مسیحی رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

Dec 31, 2024

لاہور (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے مسیحی رہنماؤں کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی  وفد کے شرکاء میں چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کامران پرویز چوہدری، پاسٹر شہزاد صدیق، پاسٹر آصف کھوکھر، پاسٹر اظہر صدیق، سلیم سندھو، شوکت گل، زنیرہ سندھو اور ناصر جمیل شامل تھے۔ وفد نے کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں، مسیحی برادری کے لیے  بہترین سکیورٹی اقدامات پر پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے وفد کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

(روز نامہ پاکستان)

*************************