نیو ایئر نائٹ پرہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ کیخلاف پولیس شکنجہ تیار

Dec 31, 2024

لاہور ( کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کا نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار،خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔آئی جی ڈاکٹرعثمان انورنے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، افسران ناجائز اسلحہ کی خریدو فروخت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں۔والدین بھی اپنے بچوں کی غیرقانونی سرگرمیوں پرنظررکھیں۔

(روز نامہ جنگ)

**********************