سال 2024ء میں پنجاب پولیس کے ملازمین، انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کے شاندار اقدامات
سال 2024ء میں پولیس فورس کی ویلفیئر پر 02 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
سال 2024ء میں پنجاب پولیس کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کے شاندار اقدامات کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2024ء میں پولیس فورس کی ویلفیئر پر 02 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ پنجاب پولیس نے روزانہ کی بنیادوں پر 01 کروڑ روپے افسران و اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر پر خرچ کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 78 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کی مد میں 28 کروڑ 19 لاکھ روپے دیئے گئے۔ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 59 کروڑ 51 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر 27 پولیس شہدا کی فیملیز کیلئے حکومت پنجاب سے گھروں کی خریداری کیلئے منظوری لی گئی۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 07 کروڑ 92 لاکھ روپے دئیے گئے۔ پولیس ملازمین کے معذور اورمختلف امراض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے 13 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔ پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور دماغی امراض cerebral palsy سے متاثرہ بچوں کو 02 کروڑ روپے سے زائد وظائف دیئے گئے۔ 2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کی فیملیز کو 170 پلاٹس فراہم کیے گئے۔ پولیس شہدا کے اہلخانہ کو پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 03 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 07 کروڑ 49 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 29 کروڑ 77 لاکھ روپے دئیے گئے۔ گذارا الاؤنس کی مد میں ملازمین کے اہلخانہ کو 22 کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ ایمرجنسی امداد اور لیگل ایڈ کی مد میں ملازمین کو 03 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، ویلفیئر پراجیکٹس سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مالی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورس کے بہترین علاج معالجے کیلئے مختلف ہسپتالوں، بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے معروف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس سے معاہدے عمل میں لائے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2024ء کو پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1291)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, December 30, 2024