Dec 28, 2024
ٹرائی روم میں کیمرے نصب تھے، پولیس نے منیجر اور ملازم کو حراست میں لے لیا، درجنوں ویڈیوز برآمد
خانیوال (نمائندہ جنگ) معروف لیڈیز برانڈ کے نجی شوروم پر پولیس کی بھاری نفری کا چھاپہ، خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ،خواتین کی خفیہ کیمرےسےبنائی جانیوالی درجنوں ویڈیو زبرآمد ، موبائل فون پولیس نے قبضہ میں لے لیے ۔ تفصیل کے مطابق شہر کے مرکزی بازار سر سید روڈ پر واقع پاکستان کے معروف لیڈیز برانڈ کے شوروم کے منیجر مون اور اسکےساتھی نے شوروم کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے نصب کیے ہوئے تھے جن کے ذریعے خواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔ شوروم ملازمین ویڈیو کو موبائل فون میں محفوظ کرتے تھے۔
(روز نامہ جنگ)
*************************