لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب نے لاہور کے کانسٹیبل قطب الدین کی درخواست پر ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ پولیس شہدا محمد شہزاد اور محمد نواز کے والد کی پلاٹ اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ کے انسپکٹر غلام میراں انجم کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی جھنگ کے مرحوم ہیڈ کانسٹیبل کی اہلیہ اور اٹک کے اے ایس آئی احتشام کی درخواست پر متعلقہ افسران کو ریلیف کے احکامات جاری کیے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
