لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں سنگین بیماریوں کا شکار پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 44 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد کے سب انسپکٹر محمد نوید اسلم کو ریڑھ کی ہڈی کی میجر سرجری کیلئے 30 لاکھ روپے دئیے گئے،اے ایس آئی عامر رشید کی اہلیہ کو ہارٹ اٹیک اور برین ہیمرج کے علاج کیلئے 09 لاکھ روپے جاری، کانسٹیبل خزان وحید بٹ کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری،کانسٹیبل محمد جنید اشرف کو علاج معالجے کیلئے 85 ہزار روپے دئیے گئے، قصور کی لیڈی کانسٹیبل اقصیٰ ارشاد کو سرجری کیلئے 83 ہزار روپے جاری اور راولپنڈی کے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کی اہلیہ کو مائنر سرجری کیلئے 76 ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************