پنجاب پولیس کی طرف سے اپنے شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری

پنجاب پولیس کی طرف سے اپنے شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل شفیق احمد کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا، ترجمان پنجاب پولیس 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل شفیق احمد کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔  شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق رفیع قمر روڈ بہاولپور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔کانسٹیبل شفیق احمد  نے رواں سال جون میں ڈاکوؤں کے ساتھ  فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل شفیق  احمد کے لواحقین میں اہلیہ، 02 بیٹے اور 02 بیٹیاں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل شفیق احمد شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل شفیق احمد  نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کانسٹیبل شفیق احمد جیسے 1650 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1290)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, December 29, 2024