پنجاب پولیس کی قائد اعظم نیشنل رینکنگ مین اینڈ وویمن ویٹ لفٹنگ میں شاندار کامیابی

پنجاب پولیس کی قائد اعظم نیشنل رینکنگ مین اینڈ وویمن ویٹ لفٹنگ میں شاندار کامیابی
ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں خواتین پولیس اتھلیٹس نے 02 پوزیشنز اپنے نام کر لیں، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کی خواتین پولیس اتھلیٹس نے خواتین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 02پوزیشنز اپنے نام کر لی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کی لیڈی اتھلیٹ منیبہ امتیاز نے 86 کلوگرام کیٹگری میں برونز میڈل جیتا جبکہ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کی لیڈی اتھلیٹ عائشہ اسلم  نے 77 کلوگرام کیٹگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں منعقدہ قائد اعظم نیشنل رینکنگ ویٹ لفٹنگ مقابلے میں مختلف اداروں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں پاکستان آرمی، واپڈا، پولیس، ریلوے، ایجوکیشن اور سندھ کی مختلف ٹیمیں شامل تھیں۔ 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فاتح لیڈی پولیس اتھلیٹس کو شاندار کامیابی پر  مبارکباد اور شاباش دی ہے۔ ڈی جی پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل نے بھی محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈی جی پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد نے کہا کہ قومی سطح کے سپورٹس ایونٹس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے کہا کہ ہونہار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1289)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, December 28, 2024