Dec 27, 2024
لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم قائد اعظم ؒ اور کرسمس پر سکیورٹی کے بہترانتظامات کرنے پر انتظامیہ اورپولیس کو شاباش د یتے ہوئے اسی جوش و جذبے سے عوامی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی نے کہا ہے کہ کرسمس پر گرجا گھروں اور دعائیہ تقریبات کا پرامن انعقاد خوش آئند ہے ،پنجاب میں سب اپنی مذہبی رسومات منانے کے لئے آزاد ہیں۔ اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
(روز نامہ جنگ)
**********************