Dec 27, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب کی طرف سے پولیس شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری، لاہور کے شہید کانسٹیبل عمران حیدر کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ کانسٹیبل عمران حیدر نے رواں سال اپریل میں دوران ڈیوٹی ناکہ پر فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل عمران حیدر کے لواحقین میں اہلیہ، 01 بیٹا اور 03 بیٹیاں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
