ریٹائرڈ افسران،اہلکار ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے، آئی جی

Dec 27, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے 13 ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کے پنشن و دیگر مالیاتی مسائل فوری حل کئے جائیں گے  پنجاب پولیس ایک فیملی ہے اور ریٹائرڈ افسران و اہلکار ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے  پنجاب پولیس ریٹائرڈ افسران کے تجربات اور تجاویز سے استفادہ حاصل کرتی رہے گی جبکہ حاضر سروس سمیت ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ دوسری جانب انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*********************