سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے آئی جی پنجاب پولیس کی ملاقات: پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام ،امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

Dec 26, 2024

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام ،امن وامان کی صورتحال اور کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کانفرنس کے سیکورٹی انتظامات پر غورکیا گیا۔سپیکر نے کہا کہ سی پی اے کانفرنس پاکستان میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہے جو ایک تاریخی موقع ہے، کانفرنس کے دوران پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ کانفرنس کے دوران فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی اے کانفرنس کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔سپیکر نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔

(روز نامہ سٹی 42)

**********************