لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام،ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کیساتھ مصروف عمل ہے اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں4 مقدمات درج کرتے ہوئے3 قانون شکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 417 قانون شکن عناصر کو تقریبا8 لاکھ روپے سے زائد جرمانے اور 32 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی2 جبکہ زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 326 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4400 گاڑیوں کے چالان جبکہ 345 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************