سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات۔
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر میمونہ ہاشمی کی پروموشن درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ راولپنڈی کے سب انسپکٹر محمد اسلم اور سب انسپکٹر محمد عمر کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو بھی ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل برانچ پنجاب کے اے ڈی اعجاز ہاشمی کے فلیٹ سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے سرگودھا کے انسپکٹر امیر قابل کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ شیخوپورہ کے غازی کانسٹیبل شکیل احمد اور غازی کانسٹیبل ندیم اختر کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس کو بھی ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ آئی جی پنجاب نے حافظ آباد کے شہید کانسٹیبل کے بیٹے ارسلان اسد کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ اس دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1283)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, December 26, 2024