سنٹرل پولیس آفس: پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے 13 ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز کی ملاقات۔
سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے 13 ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کا شکریہ ادا کیا۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پیز میں ناصر عباس، کشور سلطانہ، محمد عمر فاروق، محمد قاسم، محمد اظہر ثاقب، مظہر اقبال، جاوید عالم، محمد سجاد بٹ، طارق مقصود، امجد علی، رضوان قادر، سید ابرار حیدر اور ندیم عباس بھی شامل تھے۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کے پنشن و دیگر مالیاتی مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے اور ریٹائرڈ افسران و اہلکار ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ریٹائرڈ افسران کے تجربات اور تجاویز سے استفادہ حاصل کرتی رہے گی جبکہ حاضر سروس سمیت ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ افسران نے محکمہ کی جانب سے ہونے والی عزت افزائی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جی ڈسپلن عمارہ اطہر، اے آئی جی فنانس اور اے آئی جی ویلفیئر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1281)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, December 26, 2024