قائد اعظم ڈے اور کرسمس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، پولیس فورس کو شاباش
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہائی الرٹ رہے اور تمام آپریشنل یونٹس نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے مکمل پرامن ماحول فراہم کیا۔ مسیحی عبادت گاہوں، آبادیوں، پارکوں، تفریحی مقامات پر فیملیز اور خواتین کو بھرپور تحفظ فراہم کیا گیا۔ بانی پاکستان قائداعظم ڈے کی تقریبات کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس و ڈولفن فورس کے جوان اور تمام فیلڈ فارمیشنز نے بہترین فرائض ادا کئے۔ کانسٹیبل سے ایڈیشنل آئی جی رینک تمام افسران و اہلکار اس ستائش کے مستحق ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1280)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, December 25, 2024