پنجاب پولیس کے قائداعظم ڈے اور کرسمس تقریبات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
2900 سے زائد گرجا گھروں، حساس مقامات پر 30 ہزار پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دئیے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے قائد اعظم ڈے اور کرسمس تقریبات کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ 2900 سے زائد گرجا گھروں اور حساس مقامات پر 30 ہزار پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دئیے۔ صوبائی دارالحکومت میں 600 سے زائد مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر 05 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اسی طرح قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات پر 01 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قوم کو قائد اعظم ڈے، مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ لاہور سمیت پنجاب پولیس کے تمام مسیحی افسران و اہلکاروں کو بھی کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہے اور کرسمس عبادات، تقریبات، مسیحی برادری کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ تمام سپروائزری افسران چرچز انتظامیہ کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ گرجا گھروں کے اطراف میں ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیوں نے موثر پٹرولنگ جاری رکھی جبکہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری، کمانڈوز اور سنائپرز تعینات کیے گئے۔ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو شرکا کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ فیلڈ فسران کو انتہائی چوکس رہنے اور مشکوک افراد، سامان اور اطراف کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔ تمام ڈی پی اوز اور سینئر سپروائزری پولیس افسران گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کرتے رہے۔ اور داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ کو بھی بڑھایا گیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1278)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, December 25, 2024