دہشتگرد حملوں کا خطرہ،لاہور میں ہر ایمبولینس چیک کرنیکا حکم

Dec 25, 2024

لاہور(آصف محمود بٹ ) لاہور میں دہشتگردوں کی طرف سے ممکنہ تباہ کن حملوں میں ایمبولینسوں کے استعمال کی رپورٹ پر نجی و سرکاری اداروں کی 4ہزار سے زائد ایمبولینسز کی جیومیپنگ کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی طرف سے یہ فیصلہ سی ٹی ڈی کی اس رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد بڑی مقدار میں بارودی مواد ایمبولینسوں میں ایک سے دوسری جگہ لے جاسکتے ہیں ، ’’جنگ‘‘ کو حاصل معلومات کے مطابق سی ٹی ڈی نےکہا ہے کہ لاہور کی تمام پبلک و پرائیویٹ ایمبولینسز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور مسنگ ایمبولینسز کو فوری طور پر ٹریس کرنے کے علاوہ سپیشل کلر کوڈ اور خفیہ سائن الاٹ کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر لاہور نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ایمبولینسز کی تفصیلی لسٹ اور خاص طور پر ایسی ایمبولینس جو آپریشنل ہیں لیکن بغیر رجسٹریشن کے چل رہی ہیں بارے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

************************