Dec 25, 2024
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیسی آفس لاہور میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے 24 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں، اہلخانہ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ تقریب میں بہاولپور، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگائے گئے۔ اس موقع پر پروموٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال 383 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ پنجاب پولیس کے تمام یونٹس کا سروس سٹرکچر، پروموشن کا ایڈوانس شیڈول تشکیل دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنیوالے افسران اور اہلکاروں کو مزید ترقیاں دی جائیں گی۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک اور اے آئی جی ڈسپلن عمارہ اطہر سمیت سینئر افسران نے ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگائے۔
(روز نامہ آواز)
***********************
