Dec 24, 2024
لاہور(نامہ نگار،خبرنگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
