آئی جی پنجاب کی مسیحی ملازمین کیلئے 10،10ہزارکرسمس عیدی

Dec 24, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)کرسمس کی آمد پر سنٹرل پولیس آفس کے مسیحی افسران اور ملازمین کے اعزاز میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کرسمس کیک کاٹا۔ آئی جی نے کرسمس کی مبارکباد دی ، اچھی کارکردگی کے حامل مسیحی ملازمین کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ سی پی او کے مسیحی ملازمین کیلئے 10 ہزار روپے فی کس کرسمس عیدی اور ایک اضافی تعطیل کا اعلان بھی کیا۔ علاوہ ازیں آئی جی نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، درخواستیں سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

(روز نامہ جنگ)

**************************