سرحدی چوکیوں پر جوانوں کو دہشتگردی کے چیلنجز کا سامنا، آئی جی

Dec 24, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب ہائی وے پٹرول کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، اپ گریڈیشن اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے امور زیر غور آئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول ڈی ایل آئی ایم ایس کنٹرول رومز، دیش بورڈز کی اپ گریڈیشن اور ٹرانسپورٹ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے اپ گریڈیشن امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی سرحدی چوکیوں پر تعینات جوانوں کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پی ایچ پی فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ایلیٹ ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔  بارڈر ایریاز کی پی ایچ پی چیک پوسٹوں پر تعینات ملازمین کیلئے بھی ہارڈ ایریا الاؤنس کی تجویز زیر غور ہے شاہراہوں پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور بہتر سروس ڈلیوری کیلئے پی ایچ پی اہلکاروں کو باڈی کیم فراہم کئے جائیں گے۔

(روز نامہ پاکستان)

*************************