رواں سال 25 لاکھ سے زائد افراد نے خدمت مراکز سے سروسز حاصل کیں

Dec 23, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل  ترجمان پنجاب پولیس نے پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے دوران 25 لاکھ سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کی ہیں  انہوں نے بتایا کہ اب تک 07 لاکھ سے زائد شہریوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ 11 لاکھ سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 4413 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی اسکے علاوہ 02 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا اور 29 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا کہ 01 لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ حاصل کئے  78 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 5713 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ اس کے علاوہ 01 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی اور 238 وویمن وائیلنس رپورٹ درج ہوئیں۔ 99 ہزار سے  افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا۔ اسی طرح 3529 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن کروائی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***********************